
لاہور (الفجرآن لائن) اے ٹی سی لاہور نے 9 مئی مقدمے میں یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ ودیگر پر فرد جرم عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہور کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری سمیت 9 ملزمان کیخلاف 9مئی کو تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس پرسماعت کی۔ عدالت نے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گوہان کو طلب کر کے سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی