
غزہ میں گزشتہ ہفتے ہونیوالے حملے اب تک کے سب سے خونریز حملے تھے،انروا
غزہ : فلسطین میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 5بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات میں ایک گھر پر حملہ کر کے 5 بچوں سمیت 11 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ خان یونس میں بھی ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
علاوہ ازیں غرب اردن میں غزہ سے ایک فلسطینی کو بھی گولی مار کر شہید کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 8 دنوں میں غزہ میں 5 پناہ گزین سکولوں کو بھی نشانہ بنایا جس میں متعدد فلسطینی شہید و زخمی ہوئے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے خدمات انجام دینے والے ادارے انروا کے مطابق غزہ میں گزشتہ ہفتے ہونیوالے حملے اب تک کے سب سے خونریز حملے تھے۔