
اوکاڑہ (الفجرآن لائن ) اوکاڑہ میں ڈاکو نجی بینک کی اے ٹی ایم 3بار ہیک کر کے 34 لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں ڈاکوؤں نے نجی بینک کی اے ٹی ایم کا سسٹم ہیک کر کے 3 مختلف تاریخوں میں 34 لاکھ روپے نکلوا لئے۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ نے بینک منیجر محمد عرفان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق وارداتیں ایم اے جناح روڈ پرموجود نجی بینک میں ہوئیں،ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔