
اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن فعال ہو گئے
تل ابیب (الفجر آن لائن)حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر تل ابیب اور وسطی اسرائیل پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے پانچ میزائل داغ دیئے گئے، اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن فعال ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے کہا ہے کہ صرف ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل اسرائیل میں گرا جبکہ باقی چار کو فضائی دفاع نے روک دیا،لبنان سے چھوڑے گئے دو ڈرون کو بھی روکا گیا ہے۔
درایں اثنا اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے پانچ قصبوں کے مکینوں کو انخلا کی وارننگ جاری کرتے ہوئے انہیں دریائے الاوالی کے شمال کی طرف جانے کو کہا ہے۔ فوج کے ترجمان نیزطر الشرقیہ، زوطر الغربیہ، ارنون، یحمر اور القصیبہ کے رہائشیوں سے انخلا کی وارننگ جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ جنوب کی طرف جانے سے رہائشیوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گا۔یا درہے اسرائیلی فوج لبنانی علاقوں پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔