
راولپنڈی(الفجر آن لائن)پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی طرف جانے والے تمام راستے مکمل سیل کر تے ہوئے اڈیالہ جیل روڈ پر جگہ جگہ پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کی طرف کسی بھی مظاہرے کی اجازت نہیں ہے۔ جیل جانے والے راستے پر کنٹینرز کھڑے کر دیے گئے ہیں، اڈیالہ روڈ بند ہونے سے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔