
راولپنڈی(الفجر آن لائن)فتنہ الخوارج کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں،9 دسمبر سے اب تک 43 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے،سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن کر کے فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو بڑا دھچکا پہنچایا، 12 اور 13 دسمبر کی رات سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کے خلاف موثر کارروائی کی، لکی مروت میں ہونے والی کارروائی میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے، 9 دسمبر سے اج تک خیبر پختون خوا میں ہونے والی کارروائیوں میں 18 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا،موسی خیل اور پنجگور میں آج سکیورٹی فورسز کے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں موسی خیل اور پنجگور میں ہونے والی کارروائیوں میں 10 دہشت گرد ہلاک کیا گیا،9دسمبر سے اب تک بلوچستان میں مختلف کاروائیوں کے دوران 25 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے مکمل خاتمے اور امن کی بحالی تک سکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری رہیں گے،پاکستان کی سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔