
اسلام آباد(الفجرآن لائن) بلوچستان عوام پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر منظور کاکڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی کا احتجاج ملکی ترقی کو روکنے کیلئے ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پشتو فلموں کے ہیرو بدر منیر بننے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں اداروں کی عزت کرنی چاہیے۔جمعہ کو ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر منظور کاکڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی کا احتجاج مختلف تھا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پشتو فلموں کے ہیرو بدر منیر کی طرح اپنے بانی لیڈر کو رہا کرنے کیلئے اسلام آباد آرہے تھے اگر اس طرح احتجاج ہوگا تو ریاست اپنی رٹ ضرور قائم کرے گی انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی احتجاج کیلئے سنگ جانی میں بیٹھ سکتی ہے مگر وہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہے اور آئی ایم ایف کو بھی خط لکھا گیا انہوں نے کہاکہ جب اقتدار میں تھے تو باجوہ بہت اچھے تھے مگر آج عاصم منیر برے بن گئے کیونکہ وہ آپ کوگود میں نہیں لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اس طرح یہ ملک نہیں چل سکتا ہے انہوں نے کہاکہ ہماری روایات میں خواتین،بچوں اور بڑوں کی عزت کی جاتی ہے مگر پی ٹی آئی نے سب کچھ ختم کردیا اور آج اس کو بھگت رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں یہاں پر اس ملک اور عوام کیلیے سوچنا ہوگا پی ٹی آئی صرف ایک شخص کیلئے ملک کو داؤ پر لگا رہی ہے یہ ملک سب کا ہے کسی ایک کے ہونے یا نہ ہونے سے اس ملک کو کوئی فرق نہیں پڑے گا انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پر دھاوا بولا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ ایک انسان جو جیل میں بیٹھا ہے وہ پورے ملک کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا ہے