چیف منسٹر بلوچستان الیکٹرک بائیک اسکیم کے پہلے فیز کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی پیر کے روز کردی گئی ہے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے تمام درخواست دہندگان کو ان کے فارم میں فراہم کردہ رابطہ نمبر پر بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کر دیا گیا ہے درخواست دہندگان آفیشل ویب سائٹ
https://ebikes.finance.gob.pk
پر بھی اپنی درخواست کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں حکام کے مطابق یہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی مکمل طور پر شفاف تھی جس میں کسی بھی قسم کی سفارش یا پسند و ناپسند کا انسانی عمل دخل شامل نہیں تھا قرعہ اندازی کے بعد ضروری کارروائی کی تکمیل پر کامیاب درخواست دہندگان کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی شروع کردی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تمام کامیاب درخواست دہندگان کو مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ جن افراد کا نام اس قرعہ اندازی میں نہیں نکلا وہ اسکیم کے دوسرے مرحلے میں دوبارہ رجوع کر سکتے ہیں واضح رہے کہ چیف منسٹر الیکٹرک بائیک منصوبہ طلبہ، ورکنگ ویمن اور عوام الناس کو بہتر اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف ایندھن کے متبادل کے طور پر الیکٹرک چارجنگ کو فروغ ملے گا بلکہ آسان اقساط پر سبسڈائزڈ الیکٹرک بائیکس فراہم کرکے عوام کو معاشی ریلیف بھی دیا جائے گا