وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت اور عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈبل روڈ پر پرائس کنٹرول کے حوالے سے کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیر حمزہ اور اسپیشل مجسٹریٹ نے ڈبل روڈ پر تندوروں کے خلاف کارروائی کی۔ دورانِ کارروائی سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 8 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 4 دکانیں سیل کر دی گئیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرانفروشی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔