امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے پروجیکٹ فریڈم کے تحت جہازوں پر حملے کیے تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں کافی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امریکا کی فوجی تیاری جاری ہے، ہمارےپاس اعلٰی معیار کے ہتھیار، گولہ بارود اور سازوسامان موجود ہے، ہمارےدنیابھرمیں اڈےہیں، وہ سب سازوسامان سے لیس ہیں، ہم اس تمام سامان کو استعمال کرسکتےہیں اور ضرورت پڑی توضرور کریں گے۔