امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو مشرق وسطیٰ کے بعد یورپ اور امریکا کی باری آتی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں گے تو دنیا خطرے میں پڑ جائے گی، ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو آج ہم یہاں نہ ہوتے، نہ اسرائیل یہاں ہوتا، ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
ایرانیوں کو بہتر فیصلہ کرنا چاہیے کہ کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایران میں گھس کو لوگوں کو قتل کریں، وہ نیویارک میں بہت سے ایرانیوں کو جانتے ہیں، ایرانی بہت اچھے ہوتے ہیں اور وہ اچھے لوگوں کو قتل نہیں کرنا چاہتے۔
ان کا نے مزید کہا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اورفضائی دفاعی نظام کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے رہنما بھی باقی نہیں رہے، پوری صورتحال ان کے خلاف ہے، میڈیا ایران کی کامیابی کی غلط تصویر دکھا رہا ہے، حقیقت اس کے برعکس ہے، فیک نیوز کی کوئی ساکھ نہیں رہی۔
ایران نے چھوٹی کشتیوں سے حملہ کیا کیوں کہ ان کی بحریہ ختم ہوچکی ہے، ایران چھوٹی کشتیوں سے ہمارا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، ایران اب صرف اپنی بقا کی کوشش کر رہا ہے۔
ایران پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران کھیل کھیل رہا ہے مگر ڈیل بھی چاہتا ہے، لیکن جو بات انہیں پسند نہیں وہ یہ کہ ایرانی آکر ان سے ملیں گے پھر واپس جا کر اپنے لوگوں سے کہیں گےکہ انہوں نے امریکی صدر سے بات تک نہیں کی۔