سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں ٹرمپ نے لکھا کہ انہیں ابھی بتایا گیا ہے کہ جن 8 خواتین کو آج رات سزائے موت دی جانی تھی انہیں اب سزائے موت نہیں دی جائے گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان میں 4 خواتین کو فوری رہا کیا جائے گا جبکہ 4 کو ایک ماہ کی قید کے بعد رہا کردیا جائے گا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ اس امر کو سراہتے ہیں کہ ایرانی قیادت نے بطور امریکی صدر ان کی اس درخواست کا احترام کیا اور ان خواتین کی سزائے موت کو ختم کردیا۔