
ژوب (الفجرآن لائن) ژوب میں 5 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہری خوف وہراس کا شکار ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق ژوب میں 5 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہری خوف وہراس کا شکار ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلو میٹر جنوب میں تھا ۔ حکام کے مطابق اب تک زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔