
حیدر آباد(الفجرآن لائن) حیدر آباد اور اوباڑو میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق،13 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد ایم ایم نائن موٹروے پر لونی کوٹ کے مقام پر منی ٹرک اور ٹریلر کے خطرناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پویس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق و زخمیوںکو سول ہسپتال جامشورو منتقل کردیا۔ پولیس نے حادثے کا جائزہ لینے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب اوباڑو میں موٹروے ایم فائیو پر کار اور ٹرالر کے تصادم میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے7 افراد زخمی ہوگئے ، حادثے کے بعد ریسکیو حکام نے فوری زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔