
ٹوکیو (الفجرآن لائن) جاپان کے ریجن کانتو میں سمندری طوفان کے پیش نظر سینکڑوں پروازیں، بلٹس ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے ریجن کانتو میں سمندری طوفان، موسم کی خرابی کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جس کے نتیجے میں 1 لاکھ سے زائد مسافر مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق سمندری طوفان کے پیش نظر ٹوکیو اور ناگویا کے درمیان چلنے والی تمام بلٹس ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں سے تقریباً 19 ہزار رہائشیوں کے انخلا کے احکامات جاری کئے ہیں۔ حکام کے مطابق سمندری طوفان کے باعث 2 ہزار گھروں کو بجلی کی بندش کا بھی سامنا ہے۔