
بیروت(الفجرآن لائن)حزب اللہ کے اسرائیل کے تیسرے بڑے شہر حیفہ پر راکٹ حملوں میں ، 12 اسرائیلی زخمی ہو گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے حیفہ کے جنوب میں اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس یونٹ فادی ون کو نشانہ بنایا جب کہ حیفہ کے شمال میں بھی درجنوں میزائل داغے گئے۔ حملے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں سائرن بج گئے جب کہ اسرائیلی فوج نے زیادہ تر میزائلوں کو مارنے گرانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز تقریبا 190 میزائل اسرائیل کی حدود میں داخل ہوئے جس میں صرف 12 افراد زخمی ہوئے ہیں