
کوئٹہ / عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی رہائی سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کی درخواست مسترد کردی۔
☜قائم مقام چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان اعجاز سواتی اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے نادیہ بلوچ بنام گورنمنٹ آف بلوچستان کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ہدایت کی کہ درخواست گزار سب سے پہلے اپنی شکایات وزارت داخلہ کے سامنے پیش کریں اسی بنیاد پر کیس کو نمٹا دیا گیا۔