
بیروت(الفجرآن لائن)اسرائیل کے لبنان پرحملے میں 40افراد شہید اور 53زخمی ہو گئے، یہ حملے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کے چند گھنٹے بعدجمعرات کو علی الصبح کیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت میں وزارت صحت کے حکام نے وادی بقاع اور بالبک میں 40 افراد کی اسرائیلی حملوں میں شہادت اور 53 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو جنوبی لبنان میں نشانہ بنایا۔ بیروت کے نواحی علاقے میں حملوں کے بعد شعلے اور دھویں کے بادل دیکھے گئے۔اسرائیل کی فوج نے حملوں سے قبل علاقے کو خالی کرنے کے لیے مقامی لوگوں کو خبردار کیا تھا جن میں بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کی ایک بستی بھی شامل ہے۔