
دہشت گردوں نے ایف سی کی وردیوں میں ملبوس خودکش حملوں کا منصوبہ بنایا،ایک دہشت گرد ہلاک،6کو گرفتار کرلیا گیا
اسلام آبا د(الفجر آن لائن)اسلام آبادشنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر دہشت گردانہ واردات ناکام بنانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے سرینا چوک پر ایف سی کی وردیوں میں ملبوس خودکش حملوں کا منصوبہ بنایا،سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ 6 کو گرفتار کرلیا ہے، سکیوررٹی اداروں کی جانب سے متعدد اہلکاروں کو بھی گرفتار کر تفتیش کی گئی۔