
کوئٹہ (الفجر آن لائن) بلوچستان اسمبلی حکام نے 55ی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی حکام نے افسران کیلئے 23 کروڑ روپے مالیت سے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گاڑیاں سپلائی کرنے والی کمپنی کو آئندہ سال25جنوری تک گاڑیاں فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گاڑیوں کی خریداری کی رقم افسران کی تنخواہوں سے کاٹی جائے گی۔