
(آج) پوری قوم سڑکوں پر ہوگی، کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے، شیخ وقاص
پشاور (الفجر آن لائن) پی ٹی آئی نے (آج) اتوار کو ہر صورتسلام آباد مارچ اور ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی ہاؤس خیبرپختونخوا میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں وزیراعلی علی امین گنڈا پور، سابق صدر عارف علوی، شبلی فراز، سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم، بیرسٹر سیف ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔بیرسٹر گوہر اور علی امین نے شرکاء کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں اور حکومت کے ساتھ رابطوں بارے آگاہ کیا۔
اجلاس میں بانی عمران خان کی ہدایت پر (آج) اتوار کو اسلام آباد مارچ اورڈی چوک پر ہر صورت دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا، پارٹی رہنماؤں نے تمام رکاوٹیں عبور کر کے منزل تک پہنچنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ اس بار واپسی نہیں ہوگی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ آئین پرامن احتجاج کا حق ہر کسی کو دینا ہے، (آج) پوری قوم سڑکوں پر ہوگی، کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے۔