
حزب اللہ کا جوبی وار، تل ابیب میں اسرائیلی فضائی اڈے پرکروز میزائلوں کی بارش
بیروت/غزہ(الفجر آن لائن)اسرائیلی فوج کے لبنان اور غزہ پر فضائی حملے کے نتیجے میں مزید 54 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ،بمباری سے مسجد بھی شہید کردی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان پر فضائی حملے جاری ہیں ۔ اسرائیلی فوج نے لبنان کے مشرقی علاقوں پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 24 افراد شہید اور 45 افراد زخمی ہوگئے ۔لبنان کی وزارت صحت نے وضاحت کی کہ بعلبک اور میں دارالحکومت کے شمال مشرق میں واقع قصبوں شمسطار اور بودائی پر حملوں میں چار بچوں سمیت متعدد افراد شہید ہوئے۔
بیروت میں ایک لبنانی سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ چار میزائل جن میں مضبوط عمارتوں کو تباہ کرنے والے میزائل شامل ہیں سے ایک آٹھ منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے اور بمباری سے مسجد بھی شہید کردی گئی جبکہ اسرائیلی حملوں سے ایک اسرائیلی یرغمالی بھی مارا گیا۔حزب اللہ نے بھی جوبی وار کرتے ہوئے تل ابیب میں اسرائیلی فضائی اڈے کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا۔