
قومی شاہرائیں، تعلیمی ادارے بند، پرچے منسوخ کردیئے گئے
کوئٹہ(الفجر آن لائن) بلوچستان میں چند روز قبل اغواء کیا گیا تاجر کا 10 سالہ بچہ تاحال بازیاب نہ ہوسکا جس پر پیر کو تاجروں نے صوبے میں پہیہ جام ہڑتال کی۔ احتجاج میں مغوی بچے کے اہل خانہ، سیاسی جماعتوں، اساتذہ تنظیموں اور ٹرانسپورٹرزنے شرکت کی اس موقع پر مختلف شاہرائیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ذرائع کے مطابق این 25کوئٹہ چمن قومی شاہراہ ،این 50قومی شاہراہ خانوزئی، مسلم باغ اور قلعہ سیف اللہ کے مقام پر بند کی گئی ہے جبکہ این 70 شاہراہ لورالائی میختر اور راڑہ ہاشم کے مقامات پر بھی ٹریفک کی آمدورفت بند ہے۔چمن، کوہلو اور خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے پرچے بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں