
کرم (الفجر آن لائن) کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملے کے مزید 4زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد سانحے میں جاں بحق ہونیوالی کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب قبائل کے درمیان جاری جھڑپوں میں مزید 6افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، فائرنگ کا سلسلہ رات بھر جاری رہا، جھڑپوں میں گھروں اور دکانوںکو بھی نقصان پہنچا ہے۔انتظامیہ اور قبائلی حکام علاقے میں قیام امن اور قبائل میں فائر بندی کیلئے کوشاں ہیں۔