
گلوکار نے بیک گراونڈ میں اپنا رومانوی گانا گا کر اس لمحے کو یادگار بنادیا
پونے(الفجر آن لائن)گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں ایک شخص نے اسٹیج پر گرل فرینڈ کو پرپوز کر دیا، اس لمحے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔دلجیت دوسانجھ کی ٹیم کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر یہ ویڈیو پوسٹ کی گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنی محبوبہ کو پرپوز کرنے کے لیے گھٹنے کے بل بیٹھ گیا اور اپنی گرل فرینڈ کو انگوٹھی پہنائی، اس کے ہاتھ کو چوما، اور اسے گلے لگا لیا۔اس دوران اسٹیج پر موجود دلجیت دوسانجھ نے بیک گراونڈ میں اپنا رومانوی گانا گا کر اس لمحے کو یادگار بنادیا۔پرپوزل کے بعد مداح نے پنجابی اسٹار سے مصافحہ کیا اور دلجیت نے مجمع سے زور دار تالیاں بجانے کی درخواست کی۔