
آن لائن ٹیکسی ڈرائیورزکو ڈاؤن پیمنٹ ،آسان اقساط پر الیکٹرک گاڑیاں فراہم کریں گے، بلال اکبر
لاہور (الفجر آن لائن) حکومت پنجاب نے سموگ تدارک کیلئے ای ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ جاری بیان میں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ بڑھتی فضائی آلودگی کے پیش نظر آن لائن ٹیکسی سروس کا بڑا حصہ ای ٹیکسی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آن لائن ٹیکسی کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی کی سکیم لا رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیورزکو ڈاؤن پیمنٹ ،آسان اقساط پر الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ اقدام سے فضائی آلودگی میں کمی ،ڈرائیورز کو پیٹرول کی مد 40فیصد تک بچت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ پنجاب میں آن لائن ٹیکسی کے بڑھتے استعمال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔