
اسلام آباد (الفجر آن لائن) ملک بھر میں انٹرنیٹ سپیڈ متاثر ہونے سے صارفین پریشانی میں مبتلا ہوگئے ، حکام سے سروس کی مکمل بحالی کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی ، لاہور ،کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوگئی جس کے باعث انٹرنیٹ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، صارفین نے کہا ہے کہ وائس نوٹ، تصاویر، ویڈیو اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مشکلات ہیں۔صارفین نے بتایا کہ کئی علاقوں میں وائی فائی سروس میں بھی خلل آرہا ہے۔صارفین نے حکام سے سروس کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔