
اسلام آباد (الفجر آن لائن) سپریم کورٹ نے افسران و ملازمین کیلئے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ افسران وملازمین کے دفتری اوقات صبح ساڑھے 8 سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو 12 بج کر 45 منٹ سے 1 بج کر 45 منٹ تک نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کو سپریم کورٹ دن ساڑھے 12 بجے تک کھلی رہے گی۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران اور ملازمین کے نئے اوقات کار کا اطلاق سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریز پر ہو گا۔