
کوئٹہ (الفجر آن لائن) بلوچستان میں نوشکی سے اغوا کئے گئے 5مزدوروں کو زرین جنگل سے بازیاب کرا لیا گیا۔ مقامی انتظامہ ذرائع کے مطابق 5 روز قبل نوشکی ڈیم پر تعمیراتی کام کرنیوالے 5 مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا جن کی تلاش کیلئے سیکیورٹی اداروں کی کوششیں جاری تھیں۔ ذرائع کے مطابق حکام نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے تمام 5 مزدوروں کو زرین جنگل میں ایک کارروائی کے دوران بازیاب کروا لیاہے۔