
مظفر آباد (الفجر آن لائن) آزاد کشمیر میں احتجاج جلسے، جلوس پر پابندیوں بارے صدارتی آرڈیننس کی معطلی کے باوجود عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ اس دوران مظفر آباد، میر پور، باغ، برنالہ اور اٹھ مقام اور نیلم سمیت وادی آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بازار، دکانیں، ہوٹل، ڈیری شاپس، ریستوران، میڈیکل سٹور اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ بین الاضلاعی اور پاکستان کے مختلف صوبوں کیلئے چلنے والی ٹریفک بھی معطل رہی ، مضافاتی علاقوں میں بھی ہڑتال کے باعث تعلیمی ادارے بند اور ٹریفک معمول سے کم رہی۔