) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی، جدید فارمنگ سسٹم کے فروغ، ویلیو ایڈیشن، پراسیسنگ اور گوشت کی برآمدات میں اضافے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس امر کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب برائے لائیو سٹاک/ ایم پی اے سردار عاصم شیر میکن نے لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ایم پی اے میاں اکرام الحق بھی موجود تھے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) شیخ عثمان طاہر، ڈائریکٹر جنرل (ایکسٹینشن) ڈاکٹر سید ندیم بدر، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر کنور نعیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار ، محکمہ لائیوسٹاک کے افسران، لائیوسٹاک فارمز کے نمائندگان ودیگر نے شرکت کی۔ پارلیمانی سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب سردار عاصم شیر میکن نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ5۔ارب روپے سے بڑھا کر40۔ارب روپے تک کر دیا گیا ہے تاکہ اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں اور فارمرز کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈیری ملکنگ مشینیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ان کی پیداواری استعداد میں اضافہ ہو اور دیہی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت لائیوسٹاک سیکٹر میں ویلیو ایڈیشن، ڈیری مصنوعات کی برآمدات اور جدید پراسیسنگ سسٹم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل (ایکسٹینشن) ڈاکٹر سید ندیم بدر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین لاکھ جانوروں سے چھ لاکھ جانوروں تک توسیع کے منصوبے پر کام جاری ہے جبکہ فارمرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومتی لائیوسٹاک سکیموں میں زیادہ سے زیادہ درخواستیں جمع کروائیں تاکہ سہولیات سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں لائیوسٹاک سیکٹر کیلئے متعدد نئی سکیمیں متعارف کرائی جا رہی ہیں جن سے فارمرز کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) شیخ عثمان طاہر نے کہا کہ پنجاب میں لائیوسٹاک سیکٹر کیلئے ماضی کی نسبت تاریخی فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں اور حکومت اس شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر کنور نعیم نے بتایا کہ پنجاب میں جدید ڈیری فارمنگ، بریڈ امپروومنٹ، گوشت اور دودھ کی پراسیسنگ کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے لائیوسٹاک سیکٹر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ترقی دی جا رہی ہے تاکہ ملکی ضروریات پوری ہونے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک سرگودھا ڈاکٹر تنویز اشرف کلیار نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن میں لائیوسٹاک فارمرز کو حکومتی سکیموں کے فوائد ان کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے بیماریوں کی روک تھام، ویکسینیشن، جدید فارمنگ ٹیکنالوجی اور فارمرز کی تکنیکی رہنمائی کیلئے موثر پروگرامز جاری ہیں تاکہ لائیوسٹاک سیکٹر کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔اجلاس میں لائیوسٹاک سیکٹر کی پائیدار ترقی، جدید پراسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور برآمدات میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز اور منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔