دکی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت شفاف امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دکی میں قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے امتحانی عمل، سکیورٹی انتظامات اور عملے کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ امتحانی عمل میں مکمل شفافیت برقرار رکھی جائے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نقل کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی، تاکہ طلبہ کو میرٹ پر مبنی اور منصفانہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔