امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کر دیا جائے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ کوحکم دیا ہے کہ چھوٹی یا بڑی ہر کشتی کو نشانہ بنایا جائے، دشمن کے تمام 159 بحری جہاز سمندر کی تہہ میں جا چکے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی مائن سویپرز آبنائے ہرمز کو صاف کرنے میں مصروف ہیں، آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے دوسرے بیان میں کہا کہ ایران کو اپنے رہنما کے تعین میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ایران کےاندر سخت گیر اور نام نہاد اعتدال پسندوں کے درمیان شدید اختلافات ہیں۔