ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 399روپے 86 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 399روپے 58تک پہنچ گئی ہےحکومتی اعلانئیے کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 6 روپے51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، اور ڈیزل 19روپے 39 پیسے بڑھا دیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔اس اضافے کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہے، جبکہ پاکستان کو درآمدی بل میں بھی شدید دباؤ کا سامنا ہے۔