مستونگ کی تحصیل کھڈ کوچہ کے علاقے مل خرما میں واقع قدیمی اسکول پر مبینہ نجی قبضے کی خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان لال جان جعفر نے متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان اطلاعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی اراضی اور عمارتوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ معاملے کی مکمل چھان بین کرکے حقائق پر مبنی رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائے تاکہ ضروری قانونی اور انتظامی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔