عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے میڈیا آفس کا بتانا ہے کہ ایران کی جانب سے ڈرون حملے کے بعد فجیرہ میں واقع پیٹرولیم صنعتی تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب کچھ ہی دیر قبل متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ ایران کی جانب سے میزائل داغے گئے جنہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔
خبروں کے مطابق ریاست فجیرہ میں ایران کے حملے کے بعد 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تینوں زخمیوں کا تعلق بھارت سےہے۔