
ڈپٹی رجسٹرار اجمیر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی گڈانی کیخلاف مقدمہ درج
لسبیلہ (الفجرآن لائن) لسبیلہ میں کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی 19 لاکھ میں فروخت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لسبیلہ میں کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی 19 لاکھ روپے میں فروخت کرنے پر ڈپٹی رجسٹرار اجمیر کوآپیریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی گڈانی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق بشیر احمد نے کروڑوں روپے کی 173ایکڑ اراضی 19لاکھ میں فروخت کی جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے بعد مزید حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔