
اسلام آباد(ثاقب خان سدوزئی) حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ یہاں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کے ساتھ بہت کھلواڑ ہو چکا ہے ۔بانی پی ٹی آئی عارف علوی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلے گا۔
فیصلہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے ۔
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے حوالے سے نظر ثانی کی اپیل کی جائے گئ۔