
گوجرانوالہ(الفجرآن لائن)ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو سنٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سنٹرل جیل گوجرانوالہ سے 9 مئی مقدمے سے رہائی کے بعد باہر نکلتے ہی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو ایف آئی اے اسلام آباد نے گرفتار کرلیا ۔ذرائع کے مطابق صنم جاوید کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں 9 مئی کو ٹوئٹ کرنے کا مقدمہ درج ہے جس کے مطابق صنم جاوید نے لوگوں کو کورکمانڈر ہائوس جانے کے حوالے سے ترغیب دی۔