
کلرکہار : موٹروے پر کار اور ٹرک کے تصادم میں ماں ، بیٹا جاں بحق ،3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے کلر کہار پر بھٹی گجر کے مقام پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ماں ، بیٹا جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق و زخمیوں کو ٹراما ہسپتال کلر کہار منتقل کردیا جبکہ دو انتہائی شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کے سونے کے باعث پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار فیملی راوی روڈ لاہور کی رہائشی تھی ،جاں بحق ہونیوالوں میں 45 سالہ ساجدہ، 17 سالہ جبران شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں گھر کا سربراہ اسجد، بیٹا حریرہ اور 14 سالہ بیٹی حرین شامل ہیں۔