
دہشت گردی کیخلاف جنگ قوم کیساتھ نہ ہونے تک جیتی نہیں جاسکتی، تحریک عدم اعتماد سمیت کسی مسئلے پر پیپلز پارٹی سے بات نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی
موقف سے پیچھے ہٹنے بارے باتیں بے بنیاد ،ساری زندگی جیل بیٹھنے کوتیار ہوں، کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے، حکمران اپنے اخراجات میں کمی کو تیار نہیں، قربانی عوام سے مانگتے ہیں، جاری بحرانوں سے نکلنے کا واحد حل شفاف انتخابات، بہتر معاشی اصلاحات ہیں، صحافیوں سے گفتگو
راولپنڈی(الفجرآن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بنوں واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ قوم کیساتھ نہ ہونے تک جیتی نہیں جاسکتی، تحریک عدم اعتماد سمیت کسی مسئلے پر پیپلز پارٹی سے بات نہیں ہوگی،موقف سے پیچھے ہٹنے بارے باتیں بے بنیاد ہیں ،ساری زندگی جیل بیٹھنے کوتیار ہوں،آرٹیکل 6،90 دن میں انتخابات نہ کرانے والوں پر لگنا چاہئے،مخصوص ایلیٹ 60 سال سے ملک پر قابض ہے، کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے، حکمران اپنے اخراجات میں کمی کوتیار نہیں ، قربانی عوام سے مانگتے ہیں، جاری بحرانوں سے نکلنے کا واحد حل شفاف انتخابات، بہتر معاشی اصلاحات ہیں۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں کوئی فرق نہیں،دونوں فارم 47کی پیداوار ہیں، تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلے پر پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے پیپلز پارٹی سے تب بات کروں جب میں نے اقتدار میں آنا ہو۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے، ہماری پارٹی پر پہلے سے ہی پابندی تھی اسے الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا ، پارٹی کا چیئرمین ،وائس چیئرمین اور صدر پہلے سے ہی جیل میں تھے یہ پھر بھی کہتے ہیں پابندی لگائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں ججز ٹھیک نہیں،کیا تب وہ ٹھیک تھے جب ان کے کیسے ختم کئے گئے ؟۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص ایلیٹ طبقے کی 60سال سے ملک پر قبضہ اور حکمرانی جاری ہے، ایلیٹ نے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے ملک کو دا ؤپر لگا دیا ہے ، یہی ایلیٹ ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتی۔انہوں نے کہا کہ بنوں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے حالات مزید خراب ہوں گے