
درجن سے زائد مسلح افراد گرفتار، قبضے سے اسلحہ، نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد
ڈی آئی خان (الفجرآن لائن) بنوں امن کمیٹی کے مطالبات پر پولیس نے مسلح گروہوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت اور امن کمیٹی بنوں کے مطالبات پر پولیس نے بنوں میں مسلح گروہوں کیخلاف کارروائی شروع کردی ہیں۔ ابتدائی طور پر بنوں میں مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے اس دوران درجن سے زائد مسلح افراد کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بنوں میں پولیس کارروائیاں شروع ہونے پر عوام پولیس کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔