
اسلام آباد (الفجرآن لائن) صدر آصف زرداری کی 69 ویں سالگرہ پر بیٹی بختاور بھٹو نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نواسوں کے ساتھ جھولا جھولتے ان کی ویڈیو شیئر کردی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ پر ان کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی اپنے بچوں میر حاکم اور میر سجاول کے ساتھ جھولا جھولتے ویڈیو شیئر کی ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر زرداری ناصرف نواسوں کے ساتھ بیٹھے کسی سنجیدہ موضوع پر محوگفتگو ہیں بلکہ ان کے ساتھ باغیچے میں جھولا بھی جھول رہے ہیں۔بختاور بھٹو نے شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ بابا سے لے کر نانا بابا تک، سالگرہ مبارک ہو۔دوسری جانب آصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی رکن قومی اسمبلی نے بھی والد کے ماضی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔