
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وزارت توانائی نے مالی دباؤ میں کمی کیلئے تمام سرکاری ، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی سہولت ختم کرنے کی تجویز دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی ڈویژن نے ملکی مالی دباؤ میں کمی کیلئے تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی سہولت ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے، تجویز میں پہلے مرحلے میں بیورو کریٹس، ججز، پارلیمنٹرینزسمیت سب کی مفت بجلی بند کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مفت پیٹرول کی سہولت بھی واپس لینے پر غور کا کہا گیا ہے۔ توانائی ڈویژن کے مطابق ملک اس وقت بیرونی قرضوں تلے دبا ہوا ہے ، انقلابی اقدامات سے ہی مستقل ڈیفالٹ سے بچا جا سکتا ہے ۔
ذرائع توانائی ڈویژن کے مطابق صرف انڈسٹری اور کاروباری اداروں کو جائز سہولیات دینے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ نیپرا اور اوگرا کی کارکردگی بھی جانچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔