
مظفر گڑھ (الفجرآن لائن) رشوت لینے اور ایجنٹ مافیا کی پشت پناہی کی شکایات پر انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ کو عہدے سے برطرف کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رشوت لینے اور ایجنٹ مافیا کی پشت پناہی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ کو عہدے سے ہٹا کر محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ محکمے میں کرپشن کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، پاسپورٹ آفس میں جہاں سے ایجنٹ مافیا یا کرپشن کی شکایت ملی بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔