
پشاور (الفجرآن لائن) خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں بارش کا پانی گھر میں داخل ہونے سے ایک ہی خاندان کے11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں شدید بارش کے باعث درہ آدم خیل اولڈ بازید خیل میں پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہونے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق امجد نامی شخص کے گھر کے تہہ خانے میں بارش کا پانی داخل ہونے سے گھر کے تمام افراد پھنس گئے، حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں 3خواتین اور 6بچے بھی شامل ہیں۔