
راولاکوٹ (آصف اشرف) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف پانچ اگست کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں مظفرآباد آئیں گے۔ جہاں وہ بھارت کے پانچ اگست 2019کے اقدام کے خلاف کشمیری قوم سے اظہار یک جہتی کرنے خصوصی خطاب کریں گے۔ شہباز شریف کے دورہ کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ شہباز شریف مہاجرین بھائیوں سے بطور خاص ملاقات کریں گے۔