
شکارپور (الفجرآن لائن) شکار پور میں رشتے کا جھانسہ دے کر بلائی گئی 4 خواتین سمیت 8 افراد کو اغواء کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر شکارپور کے علاقے ناپر کوٹ کچے میں رشتہ دیکھنے کیلئے 4 خواتین سمیت 8 افراد سکھر سے آئے تاہم انہیں اغواء کرلیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ مغویوں کی رہائی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔