
راولپنڈی (الفجرآن لائن)راولپنڈی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور احتجاج کرنے والے 112 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق طلبا کے احتجاج کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا، مظاہرین نے توڑ پھوڑ، جلاو گھیراو اور کارِ سرکار میں مداخلت کی۔پولیس کے مطابق مقدمے میں 1 ہزار سے زائد نامعلوم افراد بھی نامزد کیے گئے ہیں۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدا کے مطابق جلاو گھیراو کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، ہنگامے کے دوران 350 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔