
اسرائیل کی ہسپتال پربمباری میں طبی سامان کو آگ لگ گئی، علاج معالجے کی سرگرمیاں معطل
غزہ(الفجرآن لائن)اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں 30 افرادشہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی زیاہ تعداد شمالی غزہ میں ہو ئی جہاں اسرائیلی فوج نے ایک ہسپتال پربمباری کی۔ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں طبی سامان کو آگ لگ گئی اورزخمیوں کے علاج معالجے کی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔وزارت صحت کے حکام نے اسرائیلی فوج کے بیت لاہیہ میں کمال عدوان ہسپتال کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے الزام کی تردید کر دی۔